مختلف وزارتوں اور ڈویژنوں کو چار  کھرب 76 ارب کے فنڈز جاری

چھ کھرب 50 ارب کے ترقیاتی بجٹ میں سے پاکستان نیوکلیئر اتھارٹی کیلئے 25 کروڑ 89 لاکھ، آئی ٹی اور ٹیلی کام ڈویژن کیلئے تین ارب 92 کروڑ 92 لاکھ، دفاع ڈویژن کیلئے 52 کروڑ 80 لاکھ روپے کے فنڈز جاری ہو چکے

222

اسلام آباد: وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبے کے ترقیاتی کاموں کے سلسلہ میں مختلف وزارتوں اور ڈویژنوں کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے مجموعی طور پر اب تک چار  کھرب 76 ارب 62 کروڑ 33 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کئے ہیں۔

حکومت نے سرکاری شعبے کے ترقیاتی کاموں کیلئے رواں مالی سال کیلئے 6 کھرب 50 ارب روپے کے فنڈز مختص کر رکھے ہیں۔

پلاننگ کمیشن کے جاری اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے ایرا کیلئے ایک ارب 20 کروڑ روپے، گلگت بلتستان بلاک کیلئے 18 ارب 17 کروڑ، اے جے کے بلاک کیلئے 21 ارب 53 کروڑ، این ایچ اے کیلئے 98 ارب 8 کروڑ، این ٹی ڈی سی (پیپکو) کیلئے 37 ارب 56 کروڑ، واٹر ریسورس ڈویژن کیلئے 63 ارب 88 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کیے ہیں۔

سائنس اینڈ ٹیکنالوجیکل ریسرچ ڈویژن کیلئے 2 ارب 15 کروڑ روپے، ریونیو ڈویژن کیلئے چھ ارب 46 کروڑ 32 لاکھ روپے، ریلویز ڈویژن کیلئے 18 ارب 80 کروڑ، تخفیف غربت ڈویژن کیلئے  10 کروڑ 80 لاکھ، پلاننگ کمیشن کیلئے دو ار ب 80 کروڑ روپے کے فنڈز جاری ہو چکے ہی۔

پلاننگ کمیشن کے مطابق  پٹرولیم ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کیلئے ایک ارب 68 کروڑ، پاکستان نیوکلیئر اتھارٹی کیلئے 25 کروڑ 89 لاکھ، قومی تاریخ و ادبی ورثہ ڈویژن کیلئے 15 کروڑ57 لاکھ ، صحت ڈویژن کیلئے 10 ارب 78 کروڑ 38 لاکھ، نیشنل فوڈ سکیورٹی ریسرچ ڈویژن کیلئے 8 ارب 71 کروڑ 56 لاکھ، نارکوٹکس ڈویژن کنٹرول کیلئے تین  کروڑ 72 لاکھ روپے جاری کیے گئے ہیں۔

میری ٹائم افیئرز ڈویژن کیلئے چار  ارب 54 کروڑ 82 لاکھ، لاء اینڈ جسٹس ڈویژن کیلئے 79 کروڑ 31 لاکھ، داخلہ ڈویژن کیلئے 11 ارب 80 کروڑ 67 لاکھ، بین الصوبائی رابطہ ڈویژن 74 کروڑ 35 لاکھ، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کام ڈویژن کیلئے تین ارب 92 کروڑ 92 لاکھ، انفارمیشن اینڈ براڈ کاسٹنگ ڈویژن کیلئے 20 کروڑ 54 لاکھ، صنعت و پیداوار ڈویژن کیلئے 70 کروڑ 68 لاکھ، انسانی حقوق ڈویژن کیلئے 20 کروڑ 8 لاکھ، ہائوسنگ اینڈ ورکس ڈویژن کیلئے چھ ارب 98 کروڑ 95 لاکھ روپے کے فنڈز جاری ہو چکے ہیں۔

اسی طرح ہائیر ایجوکیشن کمیشن کیلئے 22 ارب 48 کروڑ 22 لاکھ، خارجہ امور ڈویژن کیلئے 82 لاکھ، فنانس ڈویژن کیلئے 52 ارب 51 کروڑ 82 لاکھ، وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت ڈویژن کیلئے تین ارب 91 کروڑ ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کیلئے 23 کروڑ 81 لاکھ، دفاعی پیداوار ڈویژن کیلئے ایک ارب 26 کروڑ، دفاع ڈویژن کیلئے 52 کروڑ 80 لاکھ، مواصلات ڈویژن کیلئے 20 کروڑ 38 لاکھ روپے جاری کیے جا چکے ہیں۔

اعدادوشمار کے مطابق موسمیاتی تبدیلی ڈویژن کیلئے تین ارب 96 کروڑ 24 لاکھ، کامرس ڈویژن کیلئے پانچ کروڑ 17 لاکھ، کابینہ ڈویژن کیلئے 46 ارب ایک کروڑ، سرمایہ کاری بورڈ کیلئے چھ  کروڑ 40 لاکھ، ہوابازی ڈویژن کیلئے 56 کروڑ 62 لاکھ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز جاری کر دیئے گئے ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here