سال 2020ء: چینی آن لائن ریٹیل سیل میں 10.9 فیصد اضافہ، حجم 11.76 کھرب یوان رہا

693

بیجنگ: چین میں سال 2020ء کے دوران آن لائن ریٹیل سیل میں 10.9 فیصد اضافہ ہوا جس کی وجہ کورونا وائرس کے باعث صارفین کی جانب سے آن لائن شاپنگ کی جانب زیادہ رجحان ہے۔

سال 2020ء کے دوران چین کی آن لائن ریٹیل سیل کا حجم 11.76 کھرب یوان رہا جو سالانہ بنیاد پر 10.9 فیصد زیادہ ہے۔

چائنہ انٹرنیٹ نیٹ ورک انفارمیشن سنٹر کے جاری کردہ بیان کے مطابق کورونا وائرس کے باعث دوسرے ملکوں کی طرح چین میں بھی آن لائن خریداری تیزی سے بڑھی ہے۔

سنٹر نے بتایا کہ دسمبر 2020ء اختتام تک چین میں آن لائن خریداری کرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 78 کروڑ 20 لاکھ تک پہنچ چکی تھی جو مارچ 2020ء کے مقابلے میں 7 کروڑ 20 لاکھ زیادہ ہے۔ اس وقت ملک کی 80 فیصد کے قریب آبادی انٹرنیٹ استعمال کرتی ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here