بھارت کورونا ویکسین کی ایک ارب 10 کروڑ خوراکیں ڈبلیو ایچ او کو فراہم کرے گا

426

نئی دہلی: بھارت کورونا وائرس سے بچائو کی ویکسین کی ایک ارب 10 کروڑ خوراکیں کوویکس کو فراہم کرے گا۔

عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی معاونت سے قائم کردہ کوویکس فیسیلیٹی کا کہنا ہے کہ وہ کورونا وائرس ویکسین کی ایک ارب 10 کروڑ خوراکوں کی فراہمی کیلئے بھارت کے سیرم انسٹیٹیوٹ کے ساتھ ایک سمجھوتہ طے پا گیا ہے۔

کوویکس فیسیلیٹی کے نام سے قائم اس پروگرام میں مجموعی طور پر 190 ممالک اور علاقہ جات حصہ لے رہے ہیں۔ عالمی ادار صحت، یونیسیف اور دیگر بین الاقوامی ادارے اس پروگرام کو چلاتے ہیں جس کا مقصد کووِڈ 19 ویکسین کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنانا ہے۔

یونیسیف کی انتظامی ڈائریکٹر ہینریٹا فور نے بھارت کے سیرم انسٹیٹیوٹ کے ساتھ آسٹرا زینیکا اور نووا ویکس کی تیار کردہ ویکسین کی ایک ارب 10 کروڑ خوراکوں کی طویل مدت کیلئے فراہمی کے سمجھوتے کا اعلان گزشتہ روز کیا۔

اس ادارے نے آسٹرازینیکا اور نوواویکس کے ساتھ ان کی ویکسین کی بڑی مقدار میں پیداوار کیلئے معاہدوں پر دستخط کیے ہیں، کوویکس کے تحت رواں سال کے اختتام تک دنیا بھر میں ویکسین کی دو ارب خوراکیں فراہم کی جائیں گی جس میں صحت سے متعلقہ کارکنان اور معمر افراد کو ترجیح دی جائے گی۔

کوویکس کے تحت رواں سال کی پہلی ششماہی میں 145 ممالک اور علاقہ جات میں ویکسین کی تقسیم شروع کی جائے گی جن میں سے بیشتر کم آمدن کے حامل غریب ممالک شامل ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here