زرمبادلہ ذخائر میں پانچ کروڑ 66 لاکھ ڈالر اضافہ

29 جنوری 2021ء کو زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 20 ارب 16 کروڑ 31 لاکھ ڈالر ریکارڈ، سٹیٹ بینک کے پاس 13 ارب تین کروڑ 12 لاکھ ڈالر، بینکوں کے پاس سات ارب 13 کروڑ 19 لاکھ ڈالر موجود

579

کراچی: گزشتہ ہفتہ کے دوران ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں پانچ کروڑ 66 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق 29 جنوری کو ختم ہونے والے ہفتہ پر مرکزی بینک کے ذخائر تین کروڑ 28 لاکھ ڈالر اضافے سے دوبارہ 13 ارب ڈالر کی سطح عبور کر کے 13 ارب تین کروڑ 12 لاکھ ڈالر ریکارڈ کئے گئے۔

اسی طرح کمرشل بینکوں کے ذخائر میں دو کروڑ 38 لاکھ  ڈالر اضافہ ہوا اور یہ بڑھ کر سات ارب 13 کروڑ 19 لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے۔

اعدادوشمار کے مطابق 29 جنوری کو ختم ہونے والے ہفتہ میں پاکستان کے زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 20 ارب 10 کروڑ 65 لاکھ ڈالر کی سطح سے بڑھ کر 20 ارب 16 کروڑ 31 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here