آسٹریلوی یونیورسٹیوں سے 17 ہزار ملازمین فارغ

بین الاقوامی طلباء سے حاصل ہونے والی آمدن میں کمی، 90 ارب ڈالر کی حکومتی سبسڈی سکیم سے محرومیت یونیورسٹیوں میں بڑے پیمانے پر بے روزگاری کی وجہ بنی

605

کینبرا: کورونا وائرس کی وبا کے باعث آسٹریلیا کی یونیورسٹیوں نے 17 ہزار ملازمین کو فارغ کر دیا۔

ایک برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کے پیش نظر سرحدوں کی بندش نے بین الاقوامی طلباء سے حاصل ہونے والے منافع کو کم کر دیا ہے، اس لیے گزشتہ سال دسمبر 2020ء تک آسٹریلیا بھر میں 17 ہزار ملازمین کو فارغ کیا گیا جس کی وجہ سے یونیورسٹیوں کی آمدنی میں 4.9 فیصد یعنی 1.3 ارب امریکی ڈالر کمی واقع ہوئی ہے۔

آسٹریلین یونیورسٹیز کی چیف ایگزیکٹو کیٹریونا جیکسن نے بتایا کہ تعلیم کے شعبے سے وابسطہ افراد کو رواں سال 2021ء میں آمدنی میں مزید دو ارب آسٹریلوی ڈالر یعنی 1.5 ارب امریکی ڈالر کی کمی واقع ہو سکتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یونیورسٹیوں کے بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کو روکنے، تعلیمی کورسز کے بارے میں سخت فیصلے کرنے اور جہاں ممکن ہو بچت کرکے ملازمت کے نقصانات کو محدود کرنے کے لئے سخت محنت کی ضرورت ہے۔

آسٹریلیا میں کورونا وائرس کے عروج کے دوران یونیورسٹیز نے حکومت سے امداد کا مطالبہ کیا تھا لیکن انہیں 90 ارب آسٹریلوی ڈالر (68.4 ارب امریکی ڈالر) سبسڈی سکیم تک رسائی سے محروم کر دیا گیا جو بڑے پیمانے پر بے روزگاری کی وجہ بنا ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here