پاکستان کی افغانستان میں تین ہسپتالوں کی تعمیر کیلئے فنڈز کی منظوری

پشاور سے جلال آباد ریل لنک کیلئے چھ کروڑ 10 لاکھ، جناح ہسپتال کابل، امین اللہ لوگری ہسپتال، نشتر کڈنی سنٹر جلال آباد کیلئے 48 کروڑ 80 لاکھ روپے کے اجراء کی منظوری دی گئی

702

اسلام آباد: پاکستان کی وزارت منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات کی جانب سے افغانستان کی تعمیرنو و بحالی پروگرام کے تحت دو منصوبوں کے لیے 54 کروڑ 90 لاکھ روپے کے فنڈز کے اجراء کی منظوری دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پشاور سے جلال آباد نئی ریل لنک کی تعمیر کے منصوبے کی فزیبلٹی سٹڈی کیلئے چھ کروڑ 10 لاکھ روپے کے فنڈز کے اجراء کی منظوری دی گئی ہے۔

اسی طرح وزارت منصوبہ بندی کی جانب سے جناح ہسپتال کابل، امین اللہ خان لوگری ہسپتال اور نشتر کڈنی سنٹر جلال آباد کیلئے 48 کروڑ 80 لاکھ روپے کے اجراء کی بھی منظوری دی گئی ہے۔

وزارت منصوبہ بندی کے سیکرٹری مطہر نیاز رانا نے کہا ہے کہ افغانستان کی تعمیرنو اور اقتصادی ترقی حکومت پاکستان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here