گہری دوستی چین کیساتھ، لیکن پاکستانی برآمدات کی سب سے بڑی منڈی کوئی اور ملک

806

اسلام آباد: سٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جاری مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران پاکستان سے درآمدات کرنے والا سب سے بڑا ملک امریکہ جبکہ دوسرے نمبر پر برطانیہ اور تیسرے نمبر پر چین رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس دوران امریکہ کو کی جانے والی برآمدات میں 9.94 فیصد اضافہ ہوا ہے اور جولائی تا دسمبر 2020ء کے دوران امریکہ کو پاکستانی برآمدات کا حجم دو ارب 28 کروڑ ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ جولائی تا دسمبر 2019ء میں امریکہ کو پاکستان نے دو ارب 7 لاکھ  ڈالر کی برآمدات کی تھیں۔

اسی طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال میں امریکہ کو کی جانےوالی برآمدات میں 10 فیصد کے قریب یعنی 20 کروڑ 62 لاکھ 38 ہزار ڈالر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: 

جنوری میں پاکستان کی برآمدات میں 8 فیصد اضافہ

جاپان کو پاکستانی برآمدات میں 11 فیصد، درآمدات میں 8 فیصد کمی

رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران برطانیہ پاکستانی مصنوعات کی دوسری بڑی درآمدی منڈی رہا اور برآمدات کا حجم 10.79 فیصد اضافہ سے 86 کروڑ 33 لاکھ 33 ہزار ڈالر کے مقابلہ میں 95 کروڑ 64 لاکھ 98 ہزار ڈالر تک بڑھ گیا۔

چین کو پاکستانی برآمدات گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال میں 10.56 فیصد کم ہو کر 93 کروڑ 68 لاکھ 58 ہزار ڈالر کے مقابلہ میں 83 کروڑ 79 لاکھ 12 ہزار ڈالر تک رہیں تاہم پھر بھی چین پاکستان سے درآمدات کرنے والا تیسرا بڑا ملک رہا ہے۔

مزید برآں جرمنی کو کی جانے والی پاکستانی برآمدات 11.60 فیصد اضافہ سے 67 کروڑ 9 لاکھ 34 ہزار ڈالر کے مقابلہ میں 74 کروڑ 87 لاکھ 93 ہزار ڈالر تک بڑھ گئیں اور ہالینڈ کو پاکستانی برآمدات بھی 50 کروڑ 20 لاکھ 87 ہزار ڈالر کے مقابلہ میں 51 کروڑ 61 لاکھ 7 ہزار ڈالر تک پہنچ گئیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here