پانچ ماہ میں دبئی اور اسرائیل کا تجارتی حجم ایک ارب درہم سے متجاوز

730

دبئی: اسرائیل کے ساتھ دبئی کی گزشتہ پانچ ماہ (ستمبر 2020 تا جنوری 2021ء) کی تجارت کی مالیت ایک ارب درہم اور حجم چھ ہزار 217 ٹن رہا۔

دبئی کسٹمز کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اس تجارت میں درآمدات کا حجم 32 کروڑ 50 لاکھ درہم (718 ٹن) رہا جبکہ برآمدات کا حجم 60 کروڑ 70 لاکھ درہم (5400 ٹن ) رہا، اس میں ٹرانزٹ ٹریڈ کی مالیت 79 کروڑ 80 لاکھ درہم اور حجم 452 ٹن تھا۔

چیئرمین دبئی پورٹس ، کسٹمز اینڈ فری زون کارپوریشن سلطان بن سلیم کے مطابق نئی تجارتی منڈیوں کے آغاز اور دبئی اور اسرائیل کے درمیان باہمی تجارت کو فعال بنانے سے کمپنیوں کو پیداوار میں اضافے، وسیع تر اقتصادی ترقی اور زیادہ روزگار کے مواقع حاصل ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیے:

اسرائیل اور اردن کے درمیان فضائی تعاون کا معاہدہ

متحدہ عرب امارات اور اسرائیل مکمل سفارتی تعلقات قائم کرنے پر رضامند

سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان ابتدائی معاہدہ

بن سلیم کا کہنا ہے کہ دبئی اور اسرائیل کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کا فروغ ناصرف ان دونوں کی کاروباری برادری کیلئے فائدہ مند ہوگا بلکہ مشرق وسطیٰ کی دیگر کاروباری برادری کیلئے بھی سود مند ہوگا۔ یہ پیداواری ترقی دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کے ویژن کے مطابق ہے۔

ڈی پی ورلڈ نے اسرائیل کے لئومی بنک کے ساتھ گزشتہ ستمبر میں ایک معاہدہ کیا تھا جس کے تحت تجارت اور لاجسٹکس کو سہولیات دی جانا تھیں، ڈی پی ورلڈ نے اسرائیلی کمپنی ڈوور ٹاور کے ساتھ کارگو، پورٹ اینڈ فری زون ڈویلپمنٹ کا معاہدہ بھی کیا تھا، اس کے تحت وہ حیفہ بندرگاہ کی نجکاری میں مشترکاء بولی بھی دینے جا رہے ہیں۔

اس معاہدہ سے ڈٰی پی ورلڈ کو دونوں ممالک کے نجی کاروباری شعبے کو تجارتی سہولیات فراہم کرنے کا موقع ملے گا۔ یہ معاہدہ ڈرائی ڈاکس ورلڈ دبئی کو اسرائیل کی ڈرائی ڈاکس کو بہتر بنانے اور بہتری کے منصوبوں کی ہینڈلنگ کا موقع بھی ملے گا۔

اسرائیل نے جبل علی پورٹ کی لیورجنگ میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے تاکہ اسے تمام اسرائیلی مصنوعات کیلئے ری ایکسپورٹ کا مرکز بنایا جا سکے جس سے یہ اشیاء ہندوستان، پاکستان، بنگلہ دیش اور سری لنکا جیسے ممالک کی منڈیوں تک تیزی سے پہنچ سکیں جن کی مجموعی آبادی دو ارب سے زائد ہے۔

دبئی کسٹمز کے ڈائریکٹر جنرل احمد محبوب مصبح کا کہنا ہے کہ اسرائیل سے دبئی کی بڑی درآمدات میں سبزیاں و پھل ، ہیرے اور فلیٹ سکرینز، ہائی ٹیک آلات، طبی و میکنیکل آلات شامل ہیں جبکہ برآمدات میں ہیرے، سمارٹ فون، انجن کے فاضل پرزہ جات، پرفیومز اور لبریکنٹس شامل ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ دبئی اور اسرائیل نئے پیداواری مواقع پیدا کر سکتے ہیں جس سے دونوں ممالک کی کاروباری برادری کو یکساں فوائد حاصل ہوں گے۔ ایکسپو 2020ء بھی اسرائیل کیلئے ایک نادر موقع ہے جس کے ذریعے وہ اپنی خدمات، مصنوعات اور مواقع سے دنیا کو آگاہ کر سکتا ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here