اسرائیل اور اردن کے درمیان فضائی تعاون کا معاہدہ

197

عمان: اردن اور اسرائیل نے دو طرفہ فضائی تعاون کے ایک معاہدے پر دستخط کر دیئے۔

اسرائیل کے ٹی وی چینلز پر نشر ہونے والی رپورٹس میںکہا گیا ہے کہ نئے معاہدے کے تحت اسرائیل اور اردن خلیجی ممالک، ایشیا، مشرق وسطیٰ، یورپ اور شمالی امریکی ممالک جانے کیلئے ایک دوسرے کی فضائی حدود استعمال کر سکیں گے۔

اسرائیلی وزیر مواصلات میری ریگیو کا کہنا ہے کہ ہم ایک بار پھر فضائی حدود میں اپنے فلائٹ آپریشن کا دائرہ وسیع کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس معاہدے سے دونوں ممالک طویل مسافت طے کرنے کے بجائے ایک دوسرے کی فضائی حدود کو استعمال کرتے ہوئے اپنا فضائی سفر جاری رکھ سکیں گے۔

رپورٹس کے مطابق دونوں ملکوں کے درمیان کئی سال سے محدود سطح پر فضائی تعاون جاری رہا ہے۔ اردنی اور اسرائیلی فضائی ایوی ایشن اتھارٹیز کے درمیان فضائی تعاون کو وسعت دینے کے لیے ماضی میں بھی مذاکرات کے کئی ادوار ہو چکے ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here