ہنڈائی موٹرز کی بڑھتی طلب، خالص منافع 78 فیصد بڑھ گیا

148

سیئول: جنوبی کوریا کی کار ساز کمپنی ہنڈائی کے خالص منافع میں 2020ء کی آخری سہ ماہی کے دوران 78 فیصد اضافہ ہوا جس کی وجہ گاڑیوں کی مقامی طلب کا بڑھنا ہے۔

کمپنی کا خالص منافع 1.38 کھرب وان (1.24 ارب ڈالر) رہا جبکہ 2019ء کی آخری  اسی سہ ماہی کے دوران 772 ارب وان خالص منافع ہوا تھا۔

ہنڈائی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اکتوبر  سے دسمبر 2020ء کے عرصے میں کورونا وائرس کے باوجود اس کی گاڑیوں کی فروخت میں تیزی سے اضافہ ہوا۔

گاڑیوں کی فروخت میں تیزی کی وجہ سے ہنڈائی کے خالص منافع میں 2019ء کے اسی عرصے کے مقابلے میں 78 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، سال کا خالص منافع 2.12 کھرب وان رہا جو 2019ء کے مقابلے میں 33.5 فیصد کم ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here