اسلام آباد: جاری مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران پاکستان میں سویٹزرلینڈ کی براہ راست سرمایہ کاری میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 70.86 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
سٹیٹ بینک اور سرمایہ کاری بورڈ کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے دسمبر 2020ء تک میں سویٹزرلینڈ کی پاکستان میں سرمایہ کاری کا حجم پانچ کروڑ 16 لاکھ ڈالر رہا جس میں چار کروڑ 80 لاکھ ڈالر براہ راست اور 36 لاکھ ڈالر پورٹ فولیو سرمایہ کاری شامل ہے۔
یہ بھی پڑھیے:
ہانگ کانگ کی پاکستان میں 58.4 ملین ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری
پہلی ششماہی، براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں 30 فیصد کی نمایاں کمی
سنگاپور کی پاکستان میں تین کروڑ 93 لاکھ ڈالر براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری
یہ شرح گزشتہ مالی سال کی پہلی ششماہی کے مقابلہ میں 70.86 فیصد زیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی پہلی ششماہی میں پاکستان مین سوئس سرمایہ کاری کا حجم تین کروڑ دو لاکھ ڈالرریکارڈ کیا گیا تھا۔
دسمبر 2020ء میں سویٹزرلینڈ نے پاکستان میں ایک کروڑ دو لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کی جس میں 92 لاکھ ڈالر کی براہ راست اور 11 لاکھ ڈالر پورٹ فولیو سرمایہ کاری شامل ہے۔
مالی سال 2020ء میں پاکستان میں سوئس سرمایہ کاری کا مجموعی حجم چھ کروڑ 18 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔