پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ

643

اسلام آباد: حکومت نے آئندہ دو ہفتوں کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا ہے جس  کا نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 70 پیسے فی لٹر، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں دو روپے 88 پیسے فی لٹر، لائٹ ڈیزل تین روپے فی لٹر اور مٹی کے تیل کی قیمت میں تین روپے 54 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق قیمتوں میں اضافہ کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 111 روپے 90 پیسے فی لٹر، ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 116 روپے 7 پیسے، لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 79 روپے 23 پیسے جبکہ مٹی کے تیل کی نئی قیمت  80 روپے 19 پیسے مقرر کی گئی ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو گا۔

خیال رہے کہ ایک ماہ کے دوران پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا دو بار جائزہ لیا جاتا ہے، اوگرا نے آئندہ 15 روز کیلئے پٹرول کی قیمت میں 12 روپے فی لٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے فی لٹر اضافے کی تجویز پیش کی تھی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here