اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 12 روپے بڑھانے کی تجویز دے دی

581

اسلام آباد: پاکستان میں یکم فروری سے ایک بار پھر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے، آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے فی لٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے فی لٹر اضافے کی تجویز پیش کر دی۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا حتمی فیصلہ وزیراعظم عمران خان کے ساتھ مشاورت کے بعد وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیرِصدارت ہونے والے اجلاس میں کیا جائے گا۔

پرافٹ اردو کو دستیاب دستاویزات کے مطابق اوگرا نے قیمتوں میں اضافے کی سمری پیٹرول پر 30 روپے فی لیٹر لیوی کی بنیاد پر تیار کی ہے، اس وقت پیٹرول پر فی لٹر 21.56 روپے لیوی اور ڈیزل پر 23.9 روپے فی لیٹر لیوی عائد کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیۓ:

عوام کیلئے نئے سال کا تحفہ، پٹرول، ڈیزل مہنگا

حکومت نے رواں ماہ دوسری بار بجلی مہنگی کر دی

حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی لیوی میں اضافہ نہ کر کے مجوزہ اضافے کو کچھ حد تک کم یا پیٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتوں پر لیوی میں معمولی کمی کرکے قیمتوں کو برقرار رکھ سکتی ہے۔ گزشتہ ماہ، حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں دو بار اضافہ کیا تھا۔

یکم جنوری کو پیٹرول کی قیمت میں 2.31 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 1.80 روپے اضافہ کیا گیا تھا، حکومت نے 15 جنوری کو ایک ہی ماہ میں دوسری بار پیٹرول کی قیمت میں 3.20 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 2.95 روپے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here