کراچی: پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) تربت کے رہائشیوں کو سفری سہولیات دینے کے لیے تربت سے شارجہ تک پی آئی اے کی پروازیں چلانے کا اعلان کر دیا۔
ترجمان پی آئی اے نے ایک بیان میں کہا ہے کہ “قومی ائیرلائن 6 فروری سے تربت سے شارجہ تک کی پروازیں ہفتہ وار بنیاد پر چلائے گی۔ فلائٹ آپریشنز کے لیے مذکورہ روٹ پر اے ٹی آر جہاز استعمال کیے جائیں گے”۔
یہ بھی پڑھیے:
طیارہ ضبطی، پی آئی اے اور لیزنگ کمپنی کے مابین معاملات طے
پی آئی اے رضاکارانہ علیحدگی سکیم، ساڑھے 9 ارب روپے گرانٹ منظور
ائیرلائن نے اس سے قبل اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ قومی ائیرلائن نے کراچی سے کوئٹہ کے درمیان پروازیں چلانے کی تعداد میں بھی اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ترجمان پی آئی اے نے کہا تھا کہ قومی پرچم بردار ائیرلائن کراچی سے کوئٹہ کے درمیان ہفتے میں چار پروازیں چلائے گی۔
ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ دونوں شہروں کا یکطرفہ کرایہ 8732 روپے ہو گا۔ اس حوالے سے 30 جنوری کو پروازوں کا آغاز کیا جائے گا۔