اسلام آباد: رواں مالی سال 2020-21ء کی پہلی شماہی کے دوران انجینئرنگ مصنوعات کی برآمدات میں 19.01 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد وشمار کے مطابق جاری مالی سال میں جولائی تا دسمبر 2020ء کے دوران انجینئرنگ مصنوعات کی برآمدات کا حجم ایک لاکھ ایک ہزار 644 ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں یہ برآمدات 85 ہزار 407 ڈالر تک رہی تھی۔
اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں روں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران انجینئرنگ مصنوعات کی قومی برآمدات میں 19 فیصد سے زیادہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
پی بی ایس کے مطابق بجلی کے پنکھوں کی برآمدات بھی 11.89 فیصد اضافہ سے 10491 ڈالر کے مقابلہ میں 11738 ڈالر تک بڑھ گیا۔ الیکٹریکل مشینری کی برآمدات بھی 19.38 فیصد اضافہ سے 18849 ڈالر کے مقابلہ میں 22501 ڈالر تک بڑھ گئی ہیں۔