سعودی عرب، اقامے کے سہ ماہی اجراء اور تجدید کی منظوری

148

ریاض: سعودی کابینہ نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی صدارت میں منعقدہ اجلاس میں اقامے کے سہ ماہی اجرا اور تجدید کی منظوری دے دی۔

یہ منظوری ورک پرمٹ اقامہ ہولڈرز کے لیے ہے۔ گھریلو عملہ اور وہ تمام ملازمین جو اس کے دائرے میں آتے ہیں ان پر یہ فیصلہ لاگو نہیں ہوگا۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی کابینہ نے ورک پرمٹ فیس، اقامہ فیس اور مقابل مالی کی قسطوں میں وصولی کی منظوری دی ہے۔ یہ فیس اقامے کی مدت کے حساب سے وصول کی جائے گی۔

یاد رہے کہ اب تک ایک سال کی فیسیں یکمشت وصول کی جا رہی تھیں۔ اب کم از کم تین ماہ کے لیے اقامے کا اجرا اور تجدید ہو سکے گی۔

کابینہ نے ڈپلومیٹک کوارٹر اتھارٹی اور اس کے انتظامی ضوابط منسوخ کر دیے اور اتھارٹی کے تمام فرائض، منصوبے، حقوق و ذمہ داریاں اور ملازمین ریاض رائل اتھارٹی کو منتقل کیے ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here