گوگل میپس میں واضح تبدیلی، صارفین کیلئے بڑی سہولت متعارف

613

گوگل پر صارفین کی کورونا وائرس کے خلاف ویکسین کی بڑھتی ہوئی سرچز پر گوگل انکارپوریشن نے گوگل میپس پر ‘ویکیسن نئیر می’ کا فیچر متعارف کرانے کا اعلان کر دیا۔ 

گوگل کا یہ فیچر جلد ڈسپلے کرنے کی توقع کی جارہی ہے اور ابتدائی طور پر یہ فیچر امریکی ریاست ایریزونا، لوئزیانہ، مسی سپی اور ٹیکساس میں دستیاب ہو گا۔

کمپنی کے مطابق لوکل ویکسینیشن کے لیے سرچز میں سالِ نو کے آغاز سے 500 فیصد اضافہ ہوا ہے، جس سے گوگل نے صارفین کی رہنمائی کے لیے ان کے نزدیک ویکسین لگوانے کے مقامات ڈسپلے کرنے کی معلومات کی پیشکش کا فیصلہ کیا ہے۔

گوگل میپس اور گول سرچ پر سرچ ریزلٹس سے صارفین کو ان کے آس پاس کے علاقوں میں ویکسین کی دستیابی کا پتہ چل سکے گا کہ آیا کہ انہیں اپوائٹمنٹ کی ضرورت ہے یا نہیں، صارفین کی ویکسینیشن کے لیے ڈرائیو تھرو لوکیشنز کے ذریعے راہنمائی کی جائے گی۔

گوگل کا کہنا ہے کہ وہ مقامی حکومتوں اور فارمیسیز سے اپنے ڈیٹا بیس پر مستند معلومات دینے کے لیے معلومات اکٹھی کر رہی ہے۔

کمپنی کا یہ فیچر دیگر امریکی ریاستوں میں دستیاب ہونے کے بعد جلد دنیا بھر کے مختلف ممالک میں بھی متعارف کرایا جائے گا۔

کمپنی کورونا وائرس کو شکست دینے کے لیے پُرعزم ہے اور وباء سے متعلق تازہ ترین معلومات اور آگاہی کی پیشکش کے لیے صفِ اول پر اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔

گوگل کی ایپلی کیشنز نے وبا پھیلنے کے آغاز پر کورونا وائرس کے اعدادوشمار ڈسپلے کیے تھے۔

کمپنی نے اعلان کیا تھا کہ وہ دوردراز کے علاقوں میں ویکسین کی مساوی تقسیم کے لیے 150 ملین ڈالر کے عطیات کے ساتھ ساتھ وبا سے بچنے کے لیے آگاہی پھیلانے کو بھی یقینی بنائے گی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here