جنرل الیکٹرک کو آخری سہ ماہی میں 2.4 ارب ڈالر خالص منافع

681

واشنگٹن: امریکی ملٹی نیشنل کمپنی جنرل الیکٹرک نے کہا ہے کہ 2020ء کی آخری سہ ماہی میں اسے سالانہ بنیاد پر چار گنا اضافے کے ساتھ دو ارب 40 کروڑ ڈالر خالص منافع ہوا جس کی وجہ برآمدی آرڈرز میں تیزی اور اخراجات میں کمی ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے نے جنرل الیکٹرک کے حوالے سے بتایا کہ اکتوبر سے دسمبر 2020ء کے عرصے میں بیرونی آرڈرز کے باعث برآمدات بڑھنے سے اس کا منافع 2019ء کے آخری تین ماہ کے مقابلے میں چار گنا بڑھ کر 2.4 ارب ڈالر رہا۔

اس کے علاوہ اخراجات میں کمی بھی منافع میں اضافے کا باعث بنی۔ سال 2020ء کا مجموعی منافع 5.2 ارب ڈالر رہا جبکہ 2019ء میں اس کا خالص منافع 5.4 ارب ڈالر رہا تھا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here