جاپانی کمپنیاں دھڑا دھڑ لیتھیم آئن بیٹریاں کیوں بنا رہی ہیں؟

555

ٹوکیو: جاپان کی کیمیائی مصنوعات بنانے والی کمپنیاں برقی گاڑیوں میں استعمال ہونے والی لیتھیم آئن بیٹریوں کے پرزہ جات کی پیداوار میں اضافہ کر رہی ہیں۔

یہ اقدام ماحولیاتی معیار سخت کیے جانے پر دنیا بھر میں ماحول دوست توانائی کی حامل گاڑیوں کی بڑھتی ہوئی طلب کے تناظر میں کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے متسوبِشی کیمیکل کا کہنا ہے وہ بیٹریوں کیلئے الیکٹرولائٹ محلول کی پیداواری گنجائش میں اضافے کے لیے کروڑوں ڈالر کی سرمایہ کاری امریکا، برطانیہ اور چین میں اپنے کارخانوں کو وسعت دینے کے لیے کرے گی۔

کمپنی کا ہدف 2023ء تک پیداواری گنجائش میں 50 فیصد اضافے کا ہے، اسے توقع ہے کہ اس طرح وہ چین اور جنوبی کوریا سے تعلق رکھنے والے حریفوں کو چیلنج کر سکے گی جن کا اس وقت منڈی میں زیادہ حصہ ہے۔

سمِیتومو کیمیکل اور آساہی کاسے نامی کمپنیاں بھی انسولیٹرز اور دیگر پرزہ جات کی پیداوار میں اضافے کے ذریعے اس شعبے میں اپنی مسابقتی صلاحیت بڑھانے کیلئے پرامید ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here