سٹیٹ بینک، گوشت کی برآمد پر ایکسپورٹ ری فنانس کی اجازت

842

اسلام آباد: سٹیٹ بینک نے ایکسپورٹ سکیم کے تحت گائے اور بھینس وغیرہ کے گوشت کی برآمد پر ایکسپورٹ ری فنانس کی سہولت کی اجازت دے دی ہے۔

سٹیٹ بینک نے اس حوالہ سے منفی فہرست میں بعض تبدیلیاں کی ہیں، برآمد کنندگان کو ہدایت کی گئی ہے کہ گائے اور بھینس وغیرہ کے تازہ اور منجمد گوشت کی برآمد ایچ ایس کوڈ نمبر 0201 جبکہ بھیڑ بکری کے تازہ یا منجمد گوشت کی برآمد ایچ ایس کوڈ 0204 کے تحت کی جائے۔

نئے جاری کردہ کوڈ نمبرز کے تحت کی گئی گوشت کی برآمدات پر ایکسپورٹ فنانس سکیم کے تحت ایکسپورٹ ری فنانس کی سہولت حاصل کی جا سکے گی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here