کوروناوائرس کا پھیلاﺅ، اسرائیل نے بین الاقوامی فضائی سروس بند کر دی

119

تل ابیب: اسرائیلی حکومت نے کورونا وائرس کی وبا کے پھیلاﺅ کے پیش نظر ایک ہفتے کیلئے بین الاقوامی فضائی آپریشن معطل کر دیا ہے۔

اسرائیلی حکومت کی طرف سے کورونا کے پھیلاﺅ کی روک تھام کے سلسلے میں کیے جانے والے دیگر اقدامات میں ویکسین کی فراہمی اور فضائی سروس کی ایک ہفتے کے لیے معطلی شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیے: 

متحدہ عرب امارات تل ابیب میں سفارت خانہ کھولنے کو تیار

متحدہ عرب مارات، اسرائیلی شہریوں کیلئے بغیر ویزا سفر کا معاہدہ معطل

سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان ابتدائی معاہدہ

اسرائیلی حکومت کم عمر افراد کو ویکسین لگانے کی مہم شروع کر رہی ہے۔ اسرائیلی ریاست کی طرف سے 90 لاکھ کی آبادی میں 25 لاکھ آبادی کو ویکسین فراہم کیے جانے کے باوجود حالیہ ایام میں وبا میں غیرمعمولی تیزی دیکھی گئی ہے۔

جنوری میں سامنے آنے والے کورونا کیسز کی ایک بڑی وجہ سماجی دوری پرعمل درآمد نہ کرنا ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے ایک ہفتے کے لیے غیرضروری کاروباری سرگرمیاں بند کرنے اور بین الاقوامی فضائی سروس بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here