عالمی ادارہ صحت کی جانب سے مدینہ منورہ کو ‘صحت افزاء شہر’ کا سرٹیفکیٹ جاری

85

مدینہ منورہ: عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے مدینہ منورہ کو ‘صحت افزاء شہر’ کا سرٹیفکیٹ جاری کر دیا ہے۔

الشرق الاوسط کے مطابق عالمی ادارہ صحت کی ٹیم نے مدینہ منورہ کا دورہ کیا اور صحت سے متعلق تمام سہولیات کا جائزہ لیا، دبلیو ایچ او ٹیم نے قرار دیا کہ صحت مند شہر کیلئے جتنے عالمی معیار مقرر تھے، مدینہ منورہ ان عالمی معیارات پر پورا اترتا ہے۔

سعودی عرب کے وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے عالمی ادارہ صحت کی جانب سے ملنے والا سرٹیفیکیٹ گورنر مدینہ شہزادہ فیصل بن سلمان کو پیش کیا۔

واضح رہے کہ مدینہ کی آبادی 20 لاکھ نفوس سے زیادہ ہے، مدینہ سے ہی ’صحت مند شہروں کا پروگرام‘ متعارف کرایا گیا تھا، اس پروگرام کا اہم پہلو یہ تھا کہ شہر میں خصوصی فلاحی انجمنیں قائم کی گئیں۔

سرکاری اداروں کی شراکت سے خصوصی صحت پروگرام پر عمل کیا گیا، اس سلسلے میں ای صدقہ پروجیکٹ قابل ذکر ہے، یہ اپنی نوعیت کا پہلا منصوبہ تھا، فلاحی انجمنوں کی مدد سے صحت کے کئی پروگرام چلائے جا رہے ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here