صدر اردگان نے پاک بحریہ کیلئے جنگی بحری جہاز کی تیاری کا افتتاح کر دیا

494

اسلام آباد: ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے پاک بحریہ کیلئے جنگی بحری جہاز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکی ایک جیسے مسائل سے نبرد آزما ہیں، اسٹریٹجک اکنامک فریم ورک سے دونوں ملکوں کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

پاک بحریہ کے لیے تیسرے ملجم کلاس جنگی بحری جہاز کی ویلڈنگ کی تقریب استنبول نیول شپ یارڈ میں منعقد ہوئی۔

ترک صدر رجب طیب اردگان اور ترکی میں تعینات پاکستان کے سفیر محمد سائرس سجاد قاضی نے بلاک ویلڈنگ کرتے ہوئے جہاز کی تعمیر کا باضابطہ آغاز کیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق اپنے خطاب میں ترک صدر نے پاکستان اور ترکی کے شاندار تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے ملجم کلاس جہازوں کی تعمیر کو دونوں ملکوں کے مضبوط دفاعی تعلقات میں اہم سنگ میل قرار دیا۔

ٹرانسفر آف ٹیکنالوجی کے معاہدے کے تحت چار میں سے دو جہازوں کی تعمیر کراچی شپ یارڈ میں کرنے کے علاوہ سٹیلتھ ٹیکنالوجی سے لیس دو جناح کلاس فریگیٹ جہازوں کے ڈیزاٸن کی تیاری بھی شامل ہے۔

ملجم کلاس جہاز جدید سطح آب، زیر آب، اینٹی ائیر ہتھیاروں اور سینسرز سے لیس ہوں گے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here