سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس، تین ارب 25 کروڑ دو منصوبوں کی منظوری

138

اسلام آباد: سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی (سی ڈی ڈبلیو پی) نے تین ارب 25 کروڑ روپے دو منصوبوں کی منظوری دیدی۔

سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی (سی ڈی ڈبلیو پی) کا اجلاس سوموار کو ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن محمد جہانزیب خان کی زیر صدارت ہوا۔

اجلاس میں سیکرٹری پلاننگ مطہر نیاز رانا، منصوبہ بندی کمیشن اور وفاقی وزارتوں اور ڈویژنوں کے سینئر عہدیداروں نے بھی شرکت کی جبکہ ویڈیو کانفرنس کے ذریعے صوبائی حکومتوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

اجلاس میں ڈیویلیوشن اینڈ ایریا ڈویلپمنٹ اور آبی وسائل سے متعلق منصوبے پیش کئے گئے۔ سی ڈی ڈبلیو پی نے 20 کروڑ 28 لاکھ روپے مالیت کا تورگر انٹیگریٹڈ ڈویلپمنٹ منصوبہ منظور کر لیا۔

اس منصوبے کا مقصد زراعت کے جدید طریقوں اور قدرتی وسائل کے انتظام کے ذریعہ بہتر بنیادی ڈھانچے کی سہولیات فراہم کرنا ہے۔

سی ڈی ڈبلیو پی نے خضدار میں چھوٹے ڈیموں کی تعمیر کے لئے تین ارب روپے (3056.075 ملین) سے زائد کے منصوبے پر اتفاق رائے کیا جس کا مقصد سیلابی پانی کو ذخیرہ کرنا اور ڈیموں کے اردگرد زراعی اراضی کا تحفظ  کرنا شامل ہے۔

اس منصوبے کے تحت بلوچستان کے ضلع خضدار میں مختلف مقامات پر 10 چھوٹے ڈیم تعمیر کیے جائیں گے۔

سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی فورم نے جائیکا کے تحت 80 کروڑ 80 لاکھ روپے سے نالہ لئی میں سیلاب سے انتباہ کا نظام حاصل کرنے کی منظوری بھی دی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here