بوئنگ کا 2030ء تک مکمل بائیوفیول پر منتقل ہونے کا فیصلہ

560

سیٹل: ہوائی جہاز بنانے والی کمپنی بوئنگ نے رواں عشرے کے اختتام تک مکمل طور پر بائیو فیول پر چلنے والے کمرشل طیارے بنانے کا عندیہ دیا ہے۔

بوئنگ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سو فیصد بائیوفیول پر طیارے اڑانے کیلئے موجودہ جیٹ سسٹم میں انقلابی تبدیلیاں لاتے ہوئے اسے اپ گریڈ کرنا ہو گااور عالمی ایوی ایشن ریگولیٹرز سے سیفٹی سرٹیفکیٹ حاصل کرنا پڑے گا۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ ان تمام تبدیلیوں کیلئے تیار ہے اور 2050ء تک ایوی ایشن انڈسٹری کی جانب سے کاربن کے اخراج میں پچاس فیصد کمی لا کر موسمیاتی تباہ کاریوں سے دنیا کو بچانے کے چیلنج میں اپنا حصہ ڈالنے کیلئے پرعزم ہے۔

بوئنگ کے ڈائریکٹر سسٹین ایبلٹی سٹریٹجی سین نیوسم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ’یہ مشکل مگر ہماری زندگیوں کیلئے اہم ترین چیلنج ہے، اس وقت ایوی ایشن انڈسڑی دنیا میں کاربن کے اخراج میں سالانہ دو فیصد اضافہ کا سبب بن رہی ہے جبکہ ٹرانسپورٹ انڈسٹری میں ائیر ٹرانسپورٹ کاربن کے اخراج میں سالانہ 12 فیصد اضافہ کر رہی ہے۔‘

بوئنگ کے پاس مکمل طور پر بائیو فیول پر جانے کیلئے دس سال کا وقت موجود ہے، لیکن 2030ء تک بائیوفیول پر منقتل کیے گئے جہاز 2050ء تک اڑ سکیں گے۔

کمپنی نے اس چیلنج کا بیڑہ ایک ایسے وقت میں اٹھایا ہے جب پہلے ہی کورونا وائرس کے باعث اسے مالی مشکلات کا سامنا ہے اور اس کے سب سے زیادہ فروخت ہونے والے میکس طیارے بیس ماہ تک گرائونڈ رہے ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here