ڈرون ریگولیٹری اتھارٹی کا مسودہ وزیراعظم کو پیش

570

اسلام آباد: وزارتِ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے سول ڈرون ریگولیٹری اتھارٹی (سی ڈی آر اے) کے قیام کیلئے آرڈیننس کا مسودہ وزیراعظم عمران خان کو پیش کر دیا۔

مقامی خبر رساں ایجنسی سے بات کرتے ہوئے وزارتِ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے کنسلٹنٹ عمر سجاد شیون نے کہا کہ وفاقی حکومت نے مختلف فیلڈز میں ریموٹ کنٹرول سرویلنس ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال کے لیے ریگولیٹری اتھارٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آرڈیننس کی منظوری کے بعد ڈرونز کو خاص طور پر سول مقاصد کے لیے استعمال کرنے کی اجازت دی جائے گی جیسے کہ زراعت ، سیروتفریح اور ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ کیلئے ڈرون کو استعمال میں لایا جا سکے گا، اس طرح ملک میں ڈرون ٹیکنالوجی کو فروغ ملے گا۔

یہ بھی پڑھیے:

یہ ٹیکنالوجی بنائیں اور 10 کروڑ ڈالر انعام پائیں ایلون مسک کی پیشکش

ڈرون ٹیکنالوجی کی عالمی مارکیٹ میں چین کا حصہ 80 فیصد

ڈرون ٹیکنالوجی کے محفوظ استعمال کیلئے ریگولیٹری اتھارٹی قائم کرنے کا فیصلہ

آرڈیننس کے نفاذ کے بعد ڈرون ٹیکنالوجی کی ترقی اور اس سے متعلقہ ٹیکنالوجی اور نئے آلات کی تیاری میں مدد ملے گی، ٹیک مصنوعات اور ٹولز کی تیاری اور استعمال سے متعلق معلومات بڑھیں گی، آئی ٹی اور سافٹ وئیر پروڈکشن کے شعبوں کو بھی فروغ ملے گا۔

عمر سجاد نے کہا کہ ڈرون اتھارٹی اس ٹیکنالوجی کے آپریشنز، مینوفیکچرنگ، اسمبلنگ، ڈیزائننگ، امپورٹ، ڈویلپمنٹ اور ریسرچ اور اس سے متعلقہ دیگر ٹیکنالوجیز کو پاکستان میں سول مقاصد کے استعمال کو ریگولیٹ کرے گی۔

مذکورہ اتھارٹی ڈرون ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے گرانٹ جاری کر سکے گی، ڈرون مینوفیچرنگ، پرزہ جات کی درآمد، ڈرون اڑانے کیلئے لائسنس کا اجراء اور تجدید کی بھی ذمہ دار ہو گی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here