یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن، زرعی ترقیاتی بینک سمیت مزید 10 اداروں کی نجکاری کا فیصلہ

726

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ (زیڈ ٹی بی ایل)، دو گیس کمپنیوں اور یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن (یو ایس سی) سمیت 10 سے زائد غیرمنافع بخش سرکاری ملکیتی اداروں کی نجکاری کا فیصلہ کر لیا۔

حکومت نے جن سرکاری اداروں کی نجکاری کی فہرست تیار کی ہے اس میں اب تک 18 ادارے اور املاک شامل ہیں جنہیں غیرمنافع بخش یا حکومتی خزانے پر بوجھ قرار دیتے ہوئے نجکاری کیلئے منتخب کیا گیا ہے۔

مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق زرعی شعبے کو قرضے فراہم کرنے والے واحد زرعی ترقیاتی بینک کو بھی آئندہ مرحلے میں پرائیویٹائز کیا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے:

پی ٹی وی کو نجکاری فہرست سے نکال دیا گیا

تین سرکاری املاک کی نجکاری کا عمل شروع، پری کوالیفکیشن کیلئے کمیٹیاں تشکیل

دیگر جن اداروں کو نجکاری کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے ان میں یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن، سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ (ایس ایس جی سی ایل)، سوئی ناردرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) اور پاکستان ٹورزم ڈویلپمنٹ کارپوریشن شمال ہیں۔

اس کے علاوہ پاکستان ایکسپو سینٹرز پرائیویٹ لمیٹڈ، پاکستان انوائرنمنٹ پلاننگ اینڈ آرکیٹیکچرل کنسلٹنٹس پرائیویٹ لمیٹڈ، اووریسز ایمپلائمنٹ کارپوریشن پرائیویٹ لمیٹڈ، نیشنل انویسٹمنٹ ٹرسٹ اینڈ نیشنل انجنئیرنگ سروسز پاکستان لمیٹڈ (نیسپاک) کو نجاری کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

متعلقہ وزارتوں کے ساتھ مشاورت کے بعد وزارتِ نجکاری کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کے سامنے اپنی رسمی توثیق کے مذکورہ فہرست پیش کرے گی۔

واضح رہے کہ حکومت نے پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) کو نجکاری کی فہرست سے نکال دیا ہے جبکہ پاکستان سٹیل ملز (پی ایس ایم) کو ایک بار نکالنے کے بعد جون 2019ء میں دوبارہ نجکاری کی فہرست میں شامل کر دیا گیا تھا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here