بلوچستان کے 9 اضلاع میں 16 چھوٹے ڈیم بنانے کا فیصلہ

931

کوئٹہ: بلوچستان کے ایڈیشنل چیف سیکرٹری صبور کاکڑ نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے بلوچستان کے 9 اضلاع میں خصوصی ترقیاتی پیکیج کے تحت 16 نئے چھوٹے ڈیمز تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

لورالائی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایڈیشنل چیف سیکرٹری صبور کاکر نے کہا کہ صوبے میں نئے ڈیمز کی تعمیر سے ڈیڑھ لاکھ ایکڑ اراضی کو سیراب کرنے کی صلاحیت پیدا ہو جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ یہ ڈیمز صوبے کے مختلف علاقوں میں زیرِزمین پانی کی سطح کو بہتر کرنے اور آبی قلت کو دور کرنے میں مددگار ثابت ہوں گے۔ نو اضلاع کے شہریوں کو صحت، تعلیم، بجلی، پبلک ہیلتھ انفراسٹرکچر اور سڑکوں کی تعمیر جیسی سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here