پنجاب میں کاروباری آسانی کے حوالے سے ایپ اور مانیٹرنگ ڈیش بورڈ متعارف

615

لاہور: کاروباری آسانی کے حوالے سے حکومتی اصلاحات اور ان کے مؤثر استعمال کو یقینی بنانے کے لیے پنجاب حکومت نے ایپلی کیشن اور مانیٹرنگ ڈیش بورڈ متعارف کروا دیا۔

 ایپ اور مانیٹرنگ ڈیش بورڈ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر بات کرتے ہوئے وزیر خزانہ پنجاب ہاشم جوان بخت نے کہا کہ ایپلی کیشن کے ذریعے بزنس سٹارٹ اپس کے لیے رہنمائی کو یقینی بنایا جائے گا جبکہ ڈیش بورڈ سرکاری اداروں میں شفافیت کو فروغ دینے اور اصلاحات کے عمل کو مؤثر بنانے میں مدد کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ عدالتوں میں اراضی کے استعمال سے متعلق مسائل کے حل کو تیز کرنے کے لیے اصلاحات کی جا رہی ہیں، اس حوالے سے پنجاب حکومت کی کاروبار میں آسانی کے ایجنڈے سے سول کورٹس کا قیام اہم سنگِ میل ہو گا۔

یہ بھی پڑھیے:

پنجاب میں سٹارٹ اپس کو سمیڈا ماڈل پر چلانے کا فیصلہ

کاروباری آسانی اور سرحد پار تجارتی انڈیکس میں بہتری، پاکستان ایشیا میں پہلے نمبر پر آ گیا

صوبائی وزیر نے کہا کہ کورونا وائرس کے دوران دنیا بھر میں سرمایہ کاری کے حصول کیلئے سرمایہ کاروں کو سہولیات فراہم کی گئیں، اس دوڑ میں حصہ لینے کے لیے ہمیں اپنے قوانین پر نظرثانی کرنا ہو گی۔

ہاشم جوان بخت نے محکمہ قانون کو کاروباروں سے متعلق قوانین میں جلد از جلد ضروری ترامیم کرنے کی ہدایت کی۔

صوبائی وزیر خزانہ نے ہدایت کی کہ تمام متعلقہ قوانین میں ترامیم کو مانیٹر کرنے کے لیے ایک ڈیش بورڈ بنایا جائے اور کاروباری سہولیات کی فراہمی کا ہدف فروری کے وسط تک پورا ہو جانا چاہیے۔

انہوں نے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کاروباروں کو سہولیات دینے کے اصلاحات کے ایجنڈے پر عملدرآمد کرنے اور کاروباری آسانی کے حوالے سے ایپ شروع کرنے پر مبارک باد پیش کی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here