کراچی: پاکستان کے سب سے بڑے اسلامی بینک میزان بینک نے ڈیجیٹل ادائیگیوں کی مشہور کمپنی ویزا کارڈ پر ہونے والی ادائیگیوں کی ٹرانزیکشن کیلئے ویزا کے ساتھ براہِ راست اشتراک کا اعلان کیا ہے۔
یہ اشتراک گزشتہ سال ماسٹر کارڈ کے ساتھ ہونے والے براہِ راست اشتراک کا تسلسل ہے جس کے ذریعے بینک کے صارفین زیادہ سہولیات کے ساتھ لین دین کے عمل کو تیز اور باسہولت انجام دے سکیں گے۔
یہ بھی پڑھیے:
میزان بینک چھوٹے کریانہ سٹورز کو فنانسنگ فراہم کرے گا
انٹرنیٹ بینکنگ کیلئے میزان بینک کا ٹیلی نار کے ساتھ معاہدہ
میزان بینک نے اسلامک فنانس فورم جنوبی ایشیا میں گولڈ ایوارڈ جیت لیا
اس اشتراک کے بعد بینک کے ڈیبٹ کارڈ صافین ویزا اور ماسٹر کارڈ کے فوائد سے استفادہ کر سکیں گے جبکہ بینک تیز ترین سیٹلمنٹ اور ادائیگیوں کے نظام میں حائل پیچیدگیوں کو کم کر سکے گا۔
میزان بینک اپنے صارفین کو ہمیشہ ٹرانزیکشن کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کرتا ہے، عالمی ادائیگیوں کے اسکیموں کے ساتھ منسلک ہونا ناصرف ٹرانزیکشن کے عمل میں صرف ہونے والے اضافی مرحلوں کو دور کرتا ہے بلکہ کارڈ پورٹ فولیو کے زیادہ موثر نظام کیلئے بینک کو ہر ٹرانزیکشن کی تفصیلات بھی فراہم کرتا ہے۔
میزان بینک کے ہیڈ آف الٹرنیٹ ڈسٹری بیوشن چینلز شارق مبین نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس اہم پیش رفت پر وہ بہت خوش ہیں اور بینک کے بڑھتے ہوئے کاروبار کو سپورٹ فراہم کرنے کیلئے اپنے آئی ٹی انفرا اسٹرکچر اور پلیٹ فارمز میں مزید بہتری کیلئے پرعزم ہیں۔