انفارمیشن ٹیکنالوجی سیکٹر میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں 194 فیصد اضافہ

1456

اسلام آباد: پاکستان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبہ میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں جاری مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 194.30 فیصداضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان اور سرمایہ کاری بورڈ کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے لے کر دسمبر 2020ء تک کی مدت میں ملک میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبہ میں  دو کرور 62 لاکھ ڈالرکی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی۔

یہ بھی پڑھیے: 

واٹس ایپ پرائیویسی پالیسی، وزارت آئی ٹی کیا اقدامات اٹھا رہی ہے؟

’500 سے زائد جاپانی آئی ٹی کمپنیاں پاکستان آنا چاہتی ہیں‘

آئندہ 10 سالوں میں پاکستان کی آئی ٹی برآمدات 10 ارب ڈالر تک بڑھنے کا امکان

یہ شرح گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 194.30 فیصد زیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبہ میں ایک کروڑ 23 لاکھ ڈالر کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی تھی۔

سالانہ اعتبار سے دسمبر 2020ء میں ملک میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبہ میں 75 لاکھ ڈالر کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری ہوئی۔

سٹیٹ بینک کے مطابق سافٹ وئیر ڈویلپمنٹ کے شعبہ پہلی ششماہی کے دوران 49 لاکھ ڈالر ، ہارڈ وئیر ڈویلپمنٹ میں منفی صفر اشاریہ ایک ملین ڈالر اور انفارمیشن ٹیکنالوجی خدمات کے شعبہ میں دو کروڑ 14 لاکھ ڈالر کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری ہوئی۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں آئی ٹی خدمات کے شعبہ میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کا حجم 54 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here