تین سرکاری املاک کی نجکاری کا عمل شروع، پری کوالیفکیشن کیلئے کمیٹیاں تشکیل

759

اسلام آباد: نجکاری کمیشن نے ہاؤسنگ بلڈنگ فنانس کارپوریشن (ایچ بی ایف سی ایل)، جناح کنوینشن سینٹر (جے سی سی) اور فرسٹ ویمن بینک (ایف ڈبلیو بی) کی نجکاری کیلئے ممکنہ بولی دہندگان کی پری کوالیفکیشن کیلئے کمیٹیاں تشکیل دے دیں۔

گزشتہ روز وفاقی وزیر برائے نجکاری محمد میاں سومرو کی زیرصدارت نجکاری کمیشن کا اجلاس منعقد ہوا جس میں سیکرٹری نجکاری، کمیشن اراکین اور وزارت کے سینئر حکام شریک ہوئے۔

وزیر نجکاری نے کہا کہ حکومت خسارے میں چلنے والے اداروں کی نجکاری کرکے کئی شعبوں میں بہتری لانا چاہتی ہے، نجاری سے حاصل ہونے والی رقم غربت کے خاتمے اور قرضوں کی واپسی کیلئے استعمال کی جائے گی۔

اجلاس میں ہائوس بلڈنگ فنانس کارپوریشن، جناح کنونشن سینٹر اور فرسٹ ویمن بینک کی ابتدائی مرحلے میں منتقلی کے حوالے سے پیش رفت پر بریفنگ دی گئی، متعلقہ املاک کی منتقلی کے طریقہ کار کی کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کی جانب سے پہلے ہی منظوری دے دی گئی ہے۔

اجلاس میں یہ بھی بتایا گیا کہ مذکورہ بالا اداروں کی ایکسپریشن آف انٹرسٹس (ای او آئیز) کی منصوبہ بندی کر لی گئی ہے جو فروری 2021ء کے وسط میں جاری کی جائے گی اور اس کے لیے مالیاتی مشیران سرمایہ کاروں کے مفاد کی حفاظت کے لیے سافٹ مارکیٹنگ کے لیے رابطہ کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے:

پی ٹی وی کو نجکاری فہرست سے نکال دیا گیا

نجکاری بورڈ سے ہیوی الیکٹریکل کمپلیکس کی نجکاری کے لیے ٹرانزیکشن سٹرکچر منظور

نجکاری کمیشن بورڈ نے تینوں اداروں کی پری کوالیفکیشن کمیٹیاں تشکیل دینے سے متعلق اپنی تحریری رضا مندی بھی ظاہر کردی۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کا نیشنل پاور پارکس مینجمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ (این پی پی ایم سی ایل) کی نجکاری کے مسائل میں take or pay سے متعلق معاملات پر اتفاقِ ہو گیا ہے اور متعلقہ ڈویژنز کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کو اس کے مطابق ایک سمری جمع کرائیں گی۔

مزید برآں اجلاس میں ایس ایم ای بینک، سروسز انٹرنیشنل ہوٹل اور ہیوی الیکٹریکل کمپلیکس کی حیثیت کے بارے میں بتایا گیا، رواں مالی سال کے دوران ان اداروں کی نجکاری مکمل کر لی جائے گی۔

اجلاس کے آخرمیں 23 سرکاری ملکیتی پراپرٹیز کی ٹرانزیکشنز آئندہ ماہ کے آخر تک مکمل کرنے کا اعادہ کیا گیا، اس حوالے سے مذکورہ ٹرانزیکشنز کی ادائیگیاں وصول کی جائیں گی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here