لیسکو کی ٹیکسٹائل انڈسٹری کو بلاتعطل بجلی فراہمی کی یقین دہانی

692

لاہور: لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) پنجاب کو یقین دلایا ہے کہ تمام انڈسٹریز بلخصوص ایکسپورٹ سیکٹر کو بلا تعطل بجلی فراہم کی جائے گی۔

یہ بات چیف ایگزیکٹو آفیسر(سی ای او) لیسکو محمد امین نے چئیرمین اپٹما پنجاب عبدالرحیم ناصر کی قیادت میں اپٹما کے وفد کے ساتھ ایک اجلاس میں کہی۔

عبدالرحیم ناصرنے لیسکو انتظامیہ کو آگاہ کیا کہ بی تھری انڈسٹریل صارفین کے لیے پانچ میگاواٹ کیپنگ اور پانچ میگاواٹ سے زائد بوجھ کے لیے الگ گرڈ کنیکشن کی ضرورت میں مزید سرمایہ کاری رکاوٹ ہے۔

انہوں نے کہا کہ “حتیٰ کہ ملک میں اضافی بجلی اور گیس بحران کی وجہ سے 500 کلوواٹ سے ایک میگاوٹ کے اضافی بوجھ کے لیے بھی بھاری سرمایہ کاری اور مالی لاگت درکار ہوتی ہے”، وفاقی حکومت اب صنعتوں کو گرڈ بیسڈ بجلی پر منتقل کرنے کی کوششیں اور اضافی بجلی استعمال کرنے پر ٹیرف میں کمی جیسی مراعات کی پیشکش کر رہی ہے۔

انہوں نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ “تاہم، بھاری سرمایہ کاری کی وجہ سے ایسی مراعات اضافی بوجھ لینے کے لیے ممکن نہیں ہیں”۔

یہ بھی پڑھیے:

فیصل آباد: صنعتوں کو بجلی فراہمی کیلئے 500 میگا واٹ کا گرڈ سٹیشن لگانے کی منظوری

وزارت تجارت نے نان ٹیکسٹائل سیکٹر کیلئے 21 کروڑ 30 لاکھ کے ریفنڈز کی منظوری دیدی

حکومت نے رواں ماہ دوسری بار بجلی مہنگی کر دی

برآمدکنندگان کو سہولیات دینے کے پیش نظر اور برآمدی آرڈر کی بڑھتی ہوئے طلب کو پورا کرنے کے قابل بنانے کے لیے اپٹما نے تجویز دی کہ بی تھری انڈسٹریل صارفین کے لیے پانچ میگاواٹ سے 6.5 میگاواٹ گرڈ سیلنگ کرنی چاہیے۔

ایسوسی ایشن نے کہا کہ اس چھوٹے اقدام سے طویل مدت کے لیے برآمدات، غیرملکی زرمبادلہ آمدن اور اضافی ذریعہ روزگار پیدا کرنے کے مواقع میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

لیسکو انتظامیہ نے ٹیکسٹائل ایسوسی کے گرڈ سیلنگ میں خاطر خواہ اضافے کے مطالبہ قبول کیا ہے اور اپٹما کو اس حوالے سے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو ملک بھر میں اس پالیسی پر عملدرآمد کے لیے تجویز جمع کرانے کا مشورہ دیا ہے۔ اجلاس میں وعدہ کیا گیا کہ “لیسکو ٹیکنیکل صلاحیتوں سے متعلق مسائل پر اے پی ٹی ایم این اے کی معاونت کرے گی”۔

اپٹما کی تجویز پر لیسکو نے اتفاق کیا کہ وہ ایسوسی ایشن کے ساتھ مشاورت میں مرمتی دورانیے کے شیڈول کو تیار کرے گی جبکہ تمام ملز کو مرمت کے دوران بجلی کی بندش سے متعلق پہلے ہی آگاہ کر دیا جائے گا۔

سی ای او لیسکو نے مزید اعلان کیا کہ انڈسٹری کے لیے وولٹیج میں کمی بیشی یا پاور آؤٹیج اور لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی، ٹیکسٹائل سیکٹر نے وبا کے باوجود پاکستان کی برآمدات بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا، اسی لیے ملرز کے لیے کسی بھی بجلی کی لوڈشیڈنگ جیسے مسائل حل کرنے کی تمام تر کوشش کی جائے گی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here