پاکستان کا 2750 کلومیٹر رینج کے حامل شاہین تھری کا کامیاب تجربہ

328

اسلام آباد: پاکستان نے زمین سے زمین تک مار کرنے والے شاہین تھری میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے‘ اس میزائل کی رینج دو ہزار 750 کلو میٹر ہے۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ میجر جنرل افتخار بابر نے ایک ٹویٹ میں بتایا کہ شاہین تھری میزائل کے تجربے میں ویپن سسٹم کے ٹینکیکل پیرامیٹرز کو جانچا گیا۔

انہوں نے کہا کہ شاہین تھری میزائل تجربے کے موقع پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا‘ ڈائریکٹر جنرل اسٹریٹجیک فورسز کمانڈ‘ چیئرمین نیسکام‘ پاک فوج سائنسدان اور انجنیئرز موجود تھے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی‘ وزیراعظم عمران خان‘ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور سروسز چیفس نے سائنسدانوں اور انجنینئرز کو کامیاب میزائل تجربے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here