حکومت کا ادویات کی قیمتیں ریگولیٹ کرنے کیلئے ڈریپ ایکٹ ترمیمی بل لانے کا عندیہ

576

اسلام آباد: پارلیمانی سکریٹری برائے قومی صحت ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا ہے کہ حکومت ادویات کے معیار اور قیمتوں کو باقاعدہ بنانے کے لئے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) ایکٹ ترمیمی بل جلد پارلیمنٹ میں پیش کرے گی۔

اپنے ایک انٹرویو میں نوشین حامد کا کہنا تھا کہ حکومت نے اصلاحات کے ایجنڈے کے تحت میرٹ کی حوصلہ افزائی اور ادویات کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے ڈی آر پی کو بہتر بنانا شروع کیا ہے جبکہ ادویات کی اسمگلنگ کے خلاف بھی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

انہوں نے متنبہ کیا کہ میڈیکل اسٹورز پر فارماسسٹ اپنے صارفین کی زندگی کو ان پیچیدگیوں سے نمٹنے سے بچائیں جو غیرمعیاری دوائیوں کے استعمال کی وجہ سے ہیں۔

ڈاکٹر نوشین کا کہنا تھا کہ محکمہ صحت میڈیکل اسٹورز اور دوا ساز کمپنیوں کے ذریعہ تمام قوانین پر عمل درآمد کو یقینی بنائے گا۔

انہوں نے کہا کہ معیاری اور کم قیمت دوائیوں کے استعمال کو بہتر بنانے کے لئے سنجیدہ اقدامات اٹھائے گئے ہیں اور ادویات کسی رجسٹرڈ میڈیکل پریکٹیشنر کے نسخے کے بغیر فروخت نہیں کی جا سکتی ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ایکٹ میں حال ہی میں کی جانے والی ترامیم سے میڈیکل اسٹورز کے قواعد سخت ہو گئے ہیں اور غیر رجسٹرڈ ادویات والے اسٹوروں کو ناصرف سیل کیا جائے گا بلکہ مالکان کو بھی بھاری جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here