کویت سٹی: گزشتہ تین ماہ کے دوران 83 ہزار 574 غیر ملکیوں نے کویتی لیبر مارکیٹ کو خیر باد کہہ دیا۔
کویت کے اخبار القبس کے مطابق وزارت محنت کے ذرائع نے کہا ہے کہ گزشتہ سال سمتبر سے دسمبر تک غیر ملکیوں کی بڑی تعداد ملک چھوڑ کر جا چکی ہے۔
کویتی سرکاری و نجی ادارے حکومتی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے غیر ملکی کارکنوں کی تعداد کم کر رہے ہیں۔ غیر ملکیوں کی جگہ کویتی شہریوں کو بھرتی کرنے کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔
حکومتی ذرائع کے مطابق گزشتہ تین ماہ کے دوران مختلف سرکاری محکموں نے دو ہزار 144 غیرملکیوں کے معاہدے ختم کیے گئے ہیں۔
سب سے زیادہ جن شعبوں نے معاہدے ختم کیے ہیں ان میں صحت و تعلیم، کویت ایئرلائن، بیکری انڈسٹری اور پبلک ٹرانسپورٹ کے شعبے شامل ہیں جہاں سے غیرملکیوں کو نکالا گیا ہے۔گزشتہ تین ماہ کے دوران سات ہزار 385 گھریلو ملازمین کے معاہدے بھی ختم کیے جا چکے ہیں۔