وفاق  کی کے پی میں چھوٹے پن بجلی گھر لگانے کیلئے معاونت کی پیشکش

185

پشاور: وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا کے پسماندہ اور بجلی سے محروم علاقوں میں منی مائیکرو ہائیڈل سٹیشنر (چھوٹے پن بجلی گھروں) کی تعمیر کے لئے معیاری مشینری کی دستیابی کے سلسلے میں تعاون کی پیشکش کی ہے اور ان بجلی گھروں کو دیگر صوبوں تک توسیع دینے کا عزم دہرایا ہے۔

اس سلسلے میں وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ویڈیو لنک کے ذریعے صوبائی مشیر توانائی حمایت اللہ خان کے ساتھ ایک اجلاس منعقد کیا جس میں انہوں نے خیبرپختونخوا کے پسماندہ اور بجلی سے محروم علاقوں میں پہلے مرحلے کے دوران 356 منی مائیکرو ہائیڈل سٹیشنز کی تعمیر کے پروگرام کی کامیابی پر حکومتی کاوشوں کو سراہا۔

انہوں نے صوبائی حکومت کی جانب سے دوسرے مرحلے میں مزید منی مائیکرو ہائیڈل سٹیشنز کی تعمیر کے لئے لوہیڈ کے دوران بجلی پیدا کرنے والی معیاری ٹربائنز کی تنصیب پر زور دیا۔

اس موقع پر مشیر توانائی حمایت اللہ خان نے معیاری مشینری کی تنصیب کے سلسلے میں 13 موزوں سائیٹس وفاقی وزیر کو پیش کیں اور کہا کہ بلجیم ٹیکنالوجی کی حامل مشینری کو ان سائیٹس پر نصب کرکے معیار کو پرکھا جائے۔

جس پر وفاقی وزیر نے صوبائی حکومت کے تعاون پر اتفاق کرتے ہوئے مشینری کے معیار کی کامیابی کے بعد اسے لوکل ٹرانسفر آف ٹیکنالوجی کے عزم کو دہرایا اور منی مائیکرو ہائیڈل سٹیشنز کو پنجاب سمیت ملک کے دیگر منصوبوں میں تعمیر کرنے پر زوردیا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here