اسلام آباد: سٹیل کی عالمی پیداوار میں گزشتہ 10 سال کے دوران 30 فیصد اضافہ ہوا ہے اور عالمی سطح پر سٹیل کا پیداواری حجم 1.869 ارب ٹن سالانہ تک پہنچ چکا ہے۔
آغا سٹیل انڈسٹری کے سی ای او حسین آغا نے کہا ہے کہ تعمیرات کے شعبہ کے لئے وزیراعظم عمران خان کے خصوصی پیکج سے قومی سٹیل انڈسٹری کی ترقی اور فروغ میں مدد ملے گی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سٹیل کی سالانہ طلب 7.1 ملین ٹن ہے اور دنیا کے دیگر ممالک کے مقابلہ میں پاکستان میں سٹیل کی فی کس کھپت صرف 33 کلو گرام ہے جو انتہائی کم ہے۔
یہ بھی پڑھیے:
پاکستان سٹیل ملز کی نجکاری کیلئے نئے ٹرانزیکشن سٹرکچر کی منظوری
پاکستان سٹیل ملز کے ساڑھے چار ہزار ملازمین نوکریوں سے برطرف
1.63 گنا اوور سبسکرپشنز کے ساتھ آغا سٹیل کے آئی پی او کی بک بلڈنگ کا اختتام
پاکستانی کمپنی جو جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لا کر سٹیل انڈسٹری میں انقلابی تبدیلی کیلئے کوشاں ہے
انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر سٹیل کی فی کس اوسط کھپت 214 کلوگرام ہے جبکہ چین میں یہ شرح 300 کلوگرام اور امریکا میں 500 کلوگرام ہے۔
حسین آغا نے کہا کہ سرکاری شعبہ کے ترقیاتی منصوبوں سے سٹیل کی کھپت بڑھی ہے اور پاکستان سٹیل کی مقامی ضروریات پوری کرنے کے لئے درآمدات پر انحصار کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ تعمیراتی انڈسٹری کے خصوصی پیکج سے ناصرف تعمیرات کی صنعت پھلے پھولے گی بلکہ اس سے جڑی ہوئی دیگر ذیلی صنعتوں کی ترقی بھی ہو گی جن میں سٹیل انڈسٹری بھی شامل ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سٹیل کی مقامی پیداوار کے فروغ سے درآمدات میں کمی لا کر قیمتی زرمبادلہ بچایا جا سکتا ہے اور آغاز سٹیل انڈسٹریز نے اپنی پیداوار میں اضافہ کے لئے سات ارب روپے مالیت کا توسیع پراجیکٹ شروع کیا ہے۔