سال 2020ء: چین کی تجارت میں 1.9 فیصد اضافہ، حجم پانچ کھرب ڈالر ہو گیا

چین کی غیرملکی تجارت کا حجم عالمی تجارت کے 12.8 فیصد اور برآمدت کا حجم دنیا کی کل برآمدات کے 14.2 فیصد کے برابر رہا جو اپنے آپ میں ایک ریکارڈ ہے

419

بیجنگ: چین کی بیرونی تجارت (درآمدات و برآمدات) میں کورونا وائرس بحران کے باوجود سال 2020ء کے دوران مجموعی طور پر 1.9 فیصد اضافہ ہوا جس سے اس کا حجم 32.16 کھرب یوان (پانچ کھرب ڈالر) تک پہنچ گیا جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔

چین کے محکمہ کسٹم کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق 2020ء کے دوران کورونا وائرس اور اس کے نتیجے میں لاک ڈاون کے باعث دنیا بھر کی طرح چینی معیشت بھی متاثر ہوئی۔

وبا کی وجہ سے تجارتی و سفری مشکلات کے باوجود چین کی بیرونی تجارت کا حجم بڑھ کر 32.16 کھرب یوان تک پہنچ گیا جو ایک ریکارڈ ہے۔

رپورٹ کے مطابق سال 2020ء کے دوران چین کی مصنوعات کی برآمدات میں چار فیصد اضافہ جبکہ درآمدات میں 0.7 فیصد کمی ہوئی، صرف دسمبر 2020ء کے دوران برآمدات میں سالانہ بنیاد پر 10.9 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

چین 2020ء کے دوران عالمی اقتصادی شرح نمو کو درپیش چیلنجز سے نبرد آزما ہونے والا واحد ملک تھا جس کی مصنوعات کی غیرملکی تجارت اور شرح نمو میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

سال کے پہلے 10 ماہ کے دوران چین کی غیرملکی تجارت کا حجم عالمی تجارت کے 12.8 فیصد اور برآمدت کا حجم دنیا کی کل برآمدات کے 14.2 فیصد کے برابر رہا جو اپنے آپ میں ایک ریکارڈ ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here