ریلوے ملازمین کے اوور ٹائم پر پابندی عائد

اوور ٹائم کیلئے افسران کو رشوت دی جاتی ہے، ملازمین 70 کروڑ روپے اوور ٹائم لے رہے ہیں، اعظم سواتی

674

پشاور: وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی نے ریلوے ملازمین کے اوور ٹائم پر پابندی عائد کر دی ہے۔

پشاور کے کینٹ ریلوے سٹیشن پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر ریلوے اعظم سواتی نے کہا کہ محکمہ ریلوے میں اوور ٹائم کے لیے افسران کو رشوت دی جاتی ہے، ریلوے ملازمین 70 کروڑ اوور ٹائم لے رہے ہیں لیکن اب ان کو اوور ٹائم نہیں لینے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پچاس سال سے خسارے میں چلنے والی ریلوے کو منافع بخش بنائیں گے اور محکمے کا خسارہ چھ مہینے میں ختم کر دیا جائے گا۔

اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ ریلوے کی اراضی فروخت نہیں کی جائے گی، قبضہ مافیا ریلوے افسران اور پولیس کی ملی بھگت سے ریلوے کی اراضی پر قبضہ کرتا آ رہا ہے لیکن اب قبضہ مافیا کو نہیں چھوڑیں گے۔

وزیر ریلوے نے کہا کہ ریلوے ملازمین کو کچی جھونپڑیوں سے نکال کر بلندوبالا عمارتوں میں منتقل کریں گے۔ ریلوے یونین سے بلیک میل نہیں ہوں گے، اب چور اور چوکیدار کا گٹھ جوڑ نہیں ہو سکتا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here