کیلیفورنیا: فائل ہوسٹنگ سروسز فراہم کرنے والی کمپنی ڈراپ باکس انکارپوریشن نے کہا ہے کہ کاروباری ترجیحات کو دیکھتے ہوئے کمپنی نے اپنی گلوبل ورک فورس میں سے 11 فیصد ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
کمپنی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ چیف آپریٹنگ آفیسر (سی او او) ڈراپ باکس انکارپوریشن 5 فروری 2021 سے اپنے عہدے سے مستعفی ہوجائیں گے۔
ڈراپ باکس ایک فائل ہوسٹنگ کی سروسز فراہم کرنے والی کمپنی ہے جس کا ہیڈکوارٹر کیلیفورنیا، سان فرانسسکو میں واقع ہے، کمپنی کلاؤڈ اسٹوریج، فائل سنکرونائزیشن، پرسنل کلاؤڈ اور کلائنٹ سافٹ وئیر کی سروسز فراہم کرتی ہے۔
ڈراپ باکس کو 2007 میں ایم آئی ٹی کے طلباء ڈریو ہوسٹن اور اراش فیرڈؤسی نے بطور سٹارٹ اپ کمپنی کی بنیاد رکھی تھی، کمپنی کو ابتدائی طور پر سیڈ ایکسلریٹر وائے کمبینیٹر کی جانب سے فنڈنگ کی گئی تھی۔