چین میں برقی گاڑیوں کی فروخت میں 10 فیصد اضافہ

724

بیجنگ: چین میں گزشتہ سال بجلی سے چلنے والی گاڑیوں کی فروخت میں 10 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کورونا وبا کے بعد آٹو مارکیٹ میں چین گرین ٹیکنالوجی کا حامل ملک بن کر ابھرا ہے۔

چینی ایسوسی ایشن آف آٹوموبائل مینوفیکچررز کے مطابق توانائی سے چلنے والی الیکٹرک اور ہائبرڈ تمام گاڑیاں شامل ہیں جن کی فروخت 2020ء میں 10.9 فیصد بڑھ کر 1.37 ملین تک پہنچ گئی ہے۔

2020ء کی پہلی سہ ماہی میں چینی صنعت کورونا وائرس کی وجہ سے شدید متاثر ہوئی اور آٹو کے شعبے میں مجموعی فروخت میں 1.9 فیصد کم ہو کر 25.31 پر آ گئی۔

کورونا پر قابو پانے کے بعد چین میں گاڑیوں کی فروخت میں دوبارہ تیزی آ گئی ہے کیونکہ توانائی سے چلنے والی گاڑیوں کی فروخت میں اضافے کی وجہ سے چینی حکومت 2025ء تک بجلی پیدا کرنے کیلئے کام کر رہی ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here