’بھارت کیساتھ تجارتی معاہدے انسانی حقوق پر پیشرفت سے مشروط کیے جائیں‘

600

لندن: بھارت میں مسلمانوں، عیسائیوں اور دیگر اقلیتوں پر ہونے والے ظلم و ستم کے بارے میں برطانوی دارالعوام میں ہونے والی بحث کے دوران متعدد ارکان پارلیمنٹ نے بھارت کے ساتھ آئندہ کسی بھی تجارتی معاہدے کو انسانی حقوق میں پیشرفت سے مشروط کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اس مباحثے میں کنزرویٹو پارٹی سمیت مختلف جماعتوں کے ارکان پارلیمنٹ نے حصہ لیا۔ ڈیموکریٹک یونینسٹ پارٹی کے رکن پارلیمنٹ جم شینن نے برطانیہ کی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ آئندہ کسی بھی تجارتی اور سرمایہ کاری کے معاہدے میں انسانی حقوق کی دفعات کو شامل کیا جائے۔

کنزرویٹو رکن پارلیمنٹ سر ایڈورڈ لی نے کہا کہ حقیقی دوستی کا مطلب یہ نہیں کہ بھارت کی غلطیوں پر آنکھیں بند کی جائیں، برطانیہ کو بھارت میں ہونے والے ظلم و ستم پر احتجاج کرنا چاہئے۔

حریت رہنما شبیر احمد ڈار اور انسانی حقوق کے کارکن محمد احسن اونتو نے سرینگر میں جاری ایک مشترکہ بیان میں برطانوی ارکان پارلیمنٹ کی طرف سے آئندہ کسی بھی تجارتی اور سرمایہ کاری کے معاہدے میں بھارت کے انسانی حقوق کے ریکارڈ پر پارلیمانی بحث کا خیرمقدم کیا ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here