خیبر پختونخوا، کرپٹوکرنسی مائننگ پلانٹ کیلئے فنڈز منظور

685

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے کرپٹوکرنسی کے کاروبار میں دلچسپی رکھنے والے سرمایہ کاروں کو نو آبجیکشن سرٹیفکیٹ (این او سیز) دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے صوبے میں کرپٹوکرنسی مائننگ پلانٹ قائم کرنے کے لیے فنڈز کی منظوری دے دی۔

اس حوالے سے کے پی کے مشیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی ضیااللہ بنگش نے مقامی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت نے صوبے میں مائننگ پلانٹ لگانے کے لیے درکار فنڈز جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

یہ بھی پڑھیے:

بٹ کوائن ایک لاکھ 46 ہزار ڈالر تک پہنچ سکتا ہے: جے پی مورگن

بٹ کوائن اپنی تاریخ کی بلند ترین سطح پر

یہاں یہ بھی واضح رہے کہ کرپٹوکرنسی ایک ڈی سینٹرلائزڈ کرنسی ہے جسکی ٹرانزیکشن ورچؤلی کی جاتی ہے، مذکورہ کرنسی کو ریگولیٹ کرنے کے لیے یہ وفاقی حکومت اور بینکوں کے کنٹرول میں نہیں ہوتی، اس کرنسی کو مائننگ کے ذریعے بنایا جا سکتا ہے۔

ضیااللہ بنگش نے کہا کہ “ہم ان شہریوں کو این او سیز جاری کریں گے جو اپنے طور پر مائننگ پلانٹ قائم کرنا چاہتے ہیں۔ دنیا تیزی سے تبدیلیوں کو اختیار کر رہی ہے، کرپٹو کرنسی ایک ایسی فیلڈ ہے جس میں سرمایہ کاری کرنے کے بڑے مواقع ہیں۔

انہوں نے کہا کہ “ہم نے پہلے ہی اس سے متعلق کے پی اسمبلی میں ایک بل پاس کرلیا ہے”۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here