عالمی بینک کی لبنان کے انتہائی متاثرہ شہریوں کی امداد کیلئے 24 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی منظوری

230

واشنگٹن: عالمی بینک نے اقتصادی مشکلات اور کورونا وبا کے شکار لبنان کے سات  لاکھ 86 ہزار متاثرہ شہریوں کی امداد کے لیے 24 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی ہنگامی امداد کی منظوری دی ہے۔

بینک کی جانب سے گزشتہ روز جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ماضی میں جنگ زدہ لبنان، جو اقتصادی مشکلات اور کورونا وائرس کی صورتحال سے متاثر ہے، کے سات لاکھ 86 ہزار متاثرہ شہریوں کی امداد کے لیے 24 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کا ہنگامی امدادی پیکیج منظورکیا گیا ہے۔

اس پیکج سے مجموعی طور پر ایک لاکھ 47 ہزار انتہائی غریب گھرانے مستفید ہوں گے جنہیں فی فرد ایک لاکھ لبنانی پائونڈ (65 ڈالر) اس کے علاوہ بھی ہر گھرانے کو مجموعی طور پر دو لاکھ لبنانی پاﺅنڈ ادا کیے جائیں گے۔

عالمی بینک کا کہنا تھا کہ 13 سے 18 سال کے 87 ہزار لبنانی بچوں کو تعلیمی اخراجات کیلئے نقد رقم فراہم کی جائے گی جس میں سکول فیس، کتابوں، ٹرانسپورٹ اور یونی فارم سمیت دیگر سہولیات شامل ہیں۔

واضح رہے کہ لبنان کی آبادی 60 لاکھ سے زیادہ ہے تاہم وہ 1975ء سے 1990ء تک جاری رہنے والی جنگ کے باعث اب تک اقتصادی بحران کا شکار ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here