15 جنوری کے بعد دس لاکھ سے زیادہ کسٹم ڈیوٹی، ٹیکسز کی ادائیگی آن لائن کرنا لازمی قرار

638

کراچی: پاکستان کسٹمز نے 15 جنوری کے بعد 10 لاکھ روپے سے زائد کسٹم ڈیوٹی اور ٹیکسز کی ادائیگی کو آن لائن طریقے سے ادا کرنا لازمی قرار دے دیا۔

پاکستان کسٹمز کے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق WeBOC سسٹم کے ذریعے 10 لاکھ روپے سے زائد کی کنسائنمنٹس  پر ٹیکسز اور ڈیوٹی ای پیمنٹ کے ذریعے کلئیر کی جائے گی۔

بیان میں کہا گیا کہ ای پیمنٹ سسٹم کی مدد سے انٹرنیٹ کے ذریعے ٹیکس اکٹھا کرنے کے لیے ادائیگیوں کو جدید انداز میں اداکرنا ہے۔  بینک، ٹیکس دہنندگان، ودہولڈنگ ایجنٹس اور ای انٹرمیڈیریز کو اس سسٹم سے فائدہ ہوگا۔

ٹیکس دہنندگان کسی بھی جگہ اور کسی بھی وقت اپنی الیکٹرانک پیمنٹس کی ادائیگی کرکےحکومتِ پاکستان کے اکاؤنٹس میں ان ادائیگیوں کو شیڈول کرسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے:

ایس ایم ایز کی ٹیکس ادائیگی کیلئے یک صفحاتی ریٹرن فارم جاری

ڈیجیٹل پاکستان: ایف بی آر کو 76 فیصد ٹیکسز، ڈیوٹیز آن لائن موصول

ای پیمنٹ سسٹم بینکوں کے ملازمین پر سے کام کا بوجھ کم کرے گا۔ وفاقی بورڈ برائے ریونیو(ایف بی آر) اور بینکوں کے الیکٹرانک سسٹم کو پیمنٹ سسٹم کے ذریعے ادائیگیاں کرنے پر فوراََ مطلع کر دیا جائے گا۔

اس سسٹم کو استعمال کرنا اور یومیہ برانچ کی سطح کے کاموں کے لیے مختلف معلوماتی رپورٹس تیار کرنا نہایت آسان ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ پیمنٹ سسٹم کے ذریعے کی گئی ادائیگی کا ریکارڈ رکھنے کے لیے ٹیکس دہنندگان کو الیکٹرانک پیمنٹ کی ادائیگی کے دستاویزات بھی دیے جائیں گے، اس کے ساتھ ساتھ کسی بھی دیگر استعمال کے لیے ادائیگی کی الیکٹرانک کاپی پی ڈی ایف فارمیٹ میں بھی دستیاب ہو گی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here