پہلی بار پاکستان کی برطانیہ کو برآمدات ایک ارب ڈالر سے متجاوز

568

اسلام آباد: پہلی بار جاری مالی سال 2020-21ء کی پہلی ششماہی کے دوران پاکستان کی برطانیہ کو برآمدات ایک ارب ڈالر سے تجاوز کر گئیں۔

وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت و سرمایہ کاری عبدالرزاق دائود نے اس حوالے سے اپنے ایک ٹویٹ میں بتایا کہ یکم جولائی سے دسمبر 2020ء کے اختتام تک پاکستان نے برطانیہ کو ایک ارب دو کروڑ 90 لاکھ ڈالر کی مصنوعات برآمد کیں جو گزشتہ مالی سال کی پہلی ششماہی کی 85 کروڑ 20 لاکھ کی برآمدات سے 21 فیصد زیادہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیے:

چھ ماہ میں برطانیہ سے ترسیلات زر میں 51 فیصد اضافہ

پہلی ششماہی میں برآمدات میں 5 فیصد، دسمبر میں 18 فیصد اضافہ

مشیر تجارت نے بتایا کہ سالانہ اعتبار سے برطانیہ کو پاکستانی برآمدات کے حجم  میں 47 اضافہ کا نمایاں اضافہ ہوا، دسمبر 2019ء کے 12 کروڑ 90 ڈالر کے مقابلے دسمبر 2020ء میں برطانیہ کو برآمدات کا حجم 18 کروڑ 90 لاکھ رہا۔

مشیر تجارت نے برآمدات کا ہدف عبور کرنے پر برآمدکنندگان کو مبارک دیتے ہوئے کہا کہ انہی کی کوششوں سے پاکستان برطانوی مارکیٹ میں بڑا شئیر حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔

انہوں برطانیہ میں وزارت تجارت کے ٹریڈ آفیسرز کی بھی تعیرف کی اور کہا کہ وہ پاکستانی برآمدکنندگان اور کاروباری براداری کی سہولت کیلئے برآمدات کے مزید مواقع تلاش کریں۔

 

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here