جدہ: سعودی عرب میں حج و عمرہ کی قومی کمیٹی کے سابق چیئرمین سعد القرشی نے کہا ہے کہ ویزا خلاف ورزیوں کی وجہ سے 540 عمرہ کمپنیاں معطل ہیں، فی الوقت تقریباََ ایک سو عمرہ کمپنیاں موثر ہیں جنہیں کام جاری رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
الوطن اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے سعد القرشی نے کہا کہ عمرہ کمپنیوں کا نقصان لاکھوں ریال تک پہنچ چکا ہے جن عمرہ کمپنیوں کو معطل کیا گیا ہے ان پر ویزا نظام کی خلاف ورزیوں کے الزامات ہیں۔
عمرہ کمپنی پر فی عمرہ زائر 25 ہزار ریال کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے،عمرہ کمپنیوں کی معطلی کی وجہ سے مجموعی طور پردس ہزار افراد بے روزگار ہو گئے ہیں جبکہ ہر کمپنی میں 20 فیلڈ اہلکار اپنی ملازمت سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
ہر کمپنی ہوائی اڈے، بندرگاہ، بری سرحدی چوکی، ہوٹل اور دفتر میں فیلڈ اہلکاروں کو تعینات کیے ہوئے تھی جبکہ 800 سے زیادہ دفتری کارکن اور منتظمین کی ملازمتیں ختم ہوئی ہیں۔