واشنگٹن میں 24 جنوری تک ہنگامی حالت کا نفاذ

661

واشنگٹن: وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ منگل کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نومنتخب صدر جوبائیڈن کی حلف برداری اور انتخابی مراحل کی تکمیل تک واشنگٹن میں 24 جنوری تک ہنگامی حالت کے نفاذ کا اعلان کیا ہے۔

ایک امریکی اہلکار نے فرانسیسی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ سبکدوش ہونے والے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور نائب صدر مائیک پینس نے وہائٹ ہاؤس کے اوول آفس میں ملاقات کی۔

عہدیدار نے کہا کہ دونوں رہنمائوں نے پارلیمنٹ کی عمارت میں ہونے والے تشدد کے بعد سے ملاقات نہیں کی تھی، دونوں میں مثبت گفتگو ہوئی تاہم ڈیموکریٹس آئین میں 25ویں ترمیم کے تحت ٹرمپ کے مواخذہ کے لیے نائب صدر پینس پر دباؤ ڈال رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ٹویٹر اکائونٹ مستقل بند

ٹرمپ کے حامیوں کا امریکی پارلیمان پر دھاوا، چار ہلاک، واشنگٹن میں کرفیو

کیپٹل ہل حملہ: جے پی مورگن سمیت دیگر کاروباری اداروں کا سیاسی عطیات معطل کرنے کا فیصلہ

دونوں رہنمائوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ جن لوگوں نے قانون کی خلاف ورزی کی اور دارالحکومت میں گذشتہ ہفتے طوفان برپا کیا وہ 75 ملین امریکیوں کی حمایت والی امریکا فرسٹ تحریک کی نمائندگی نہیں کرتے ہیں۔

اس دوران دونوں رہنمائوں نے مزید کہا کہ وہ اقتدار کے آخری دن تک امریکا کے لیے کام جاری رکھیں گے۔

واضح رہے کہ آٹھ جنوری کو صدر ٹرمپ کے حامیوں نے امریکی پارلیمان پر اس وقت دھاوا بول تھا جب نومنتخب صدر جوبائیڈن کی الیکٹورل کالج میں فتح کی باقاعدہ تصدیق کے لیے کانگرس اور سینیٹ کا مشترکہ اجلاس جاری تھا، ٹڑمپ کے حامیوں نے کیپٹل ہل بلڈنگ میں گھس کر توڑ پھوڑ کی جس کے بعد صورت حال پر قابو پانے کے لیے فوج طلب کر لی گئی اور واشنگٹن ڈی سی میں کرفیو نافذ کرنا پڑا۔

اس دوران صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی وائٹ ہائوس کے قریب نکالی جانی والی ایک ریلی کے شرکاء سے کیپیٹل ہل کی جانب مارچ کرنے کا کہا تھا اور یہ بھی کہا تھا کہ ایک موقع پر وہ بھی کیپٹل ہل میں ان کے ساتھ شریک ہو جائیں گے۔ اس موقع پر ان کے الفاظ اور انداز انتہائی اشتعال انگیز تھا۔

دوسری جانب امریکی خفیہ ایجنسیوں کے انتباہ کے بعد ملک بھر میں نئے صدر کی تقریب حلف برادری سے قبل ہی سخت سیکیورٹی کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں، امریکا کے 46 ویں صدر جوبائیڈن کی تقریب حلف برادری آئندہ ہفتے 20 جنوری کو دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی کے علاقے کیپیٹل ہل میں ہوگی۔ جوبائیڈن کی تقریب حلف برادری کیپیٹل ہل میں واقع نیشنل ہال اور کیپیٹل بلڈنگ کے درمیان ہوگی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here