نیپرا کی پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی کیخلاف کارروائی، ایک کروڑ 30 لاکھ جرمانہ

733

پشاور: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو) کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اسے ایک کروڑ 30 لاکھ روپے جرمانہ کر دیا۔

پیسکو کو جولائی سے دسمبر 2019ء کے دوران کرنٹ لگنے سے شہریوں کی اموات پر جرمانہ کیا گیا ہے۔

اس سلسلے میں جاری اعلامیہ کے مطابق جولائی تا دسمبر 2019ء کے عرصہ میں بجلی لگنے کے واقعات میں 26 افراد کی ہلاکت پر نیپرا نے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی تھی، تحقیقاتی کمیٹی نے 26 میں سے 14 اموات میں پیسکو انتظامیہ کو قصور وار قرار دیا۔

اتھارٹی نے نیپرا ایکٹ کے تحت پیسکو کو شوکاز نوٹس جاری کیا تھا جبکہ پیسکو کو سماعت کا موقع بھی دیا تاہم پیسکو ضابطہ اخلاق اور حفاظتی معیارات کو برقرار رکھنے کے لئے قانونی ذمہ داریاں سرانجام دینے میں ناکام رہی۔

پیسکو بروقت اموات کی اطلاع اتھارٹی کو دینے میں بھی ناکام رہی جس پر نیپرا کی طرف سے پیسکو کو سوگوار خاندانوں کو معاوضہ ادا کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here